چینی صدر شی جن پھنگ سے شین زین میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے ملاقات کی، جو اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں۔منگل کے روز
صدرشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور کینیڈا کے تعلقات میں بہتری اور ان کی ترقی دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کے عین مطابق ہے۔ یہ عالمی امن و استحکام، ترقی اور خوشحالی کے تحفظ کے لیے بھی سازگار ہے اور ایک درست انتخاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران چین اور کینیڈا کے تعلقات کے سفر سے ہمیں یہ اہم سبق ملا ہے کہ باہمی احترام، مساوات، باہمی فائدے اور اختلافات کے باوجود مشترکہ نکات تلاش کرنا ضروری ہے۔ چین کینیڈا کے ساتھ مل کر نئی طرز کی چین۔کینیڈا اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل آگے بڑھانے، باہمی احترام، مشترکہ ترقی، باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی شراکت دار بننے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے تیار ہے۔
مارک کارنی نے کہا کہ رواں سال کے آغاز میں صدر شی جن پھنگ کے ساتھ ان کی ملاقات اور چین۔کینیڈا نئی اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کے بعد سے دوطرفہ تعلقات ترقی کی درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ کینیڈا چین کے ساتھ ہم آہنگی مضبوط بنانے، ایشیا پیسیفک تعاون کو مشترکہ طور پر فروغ دینے، کثیرالجہتی نظام کے تحفظ اور آزاد تجارت کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے، تاکہ ایشیا پیسیفک خطے اور دنیا کے استحکام و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکے
چین اور کینیڈا کے تعلقات میں بہتری دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کے عین مطابق ہے، چینی صدر
- November 17, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 6 hours ago

Share This Post:
Related Post
اسلام آباد میں “چین کی گورننس اور عالمی ترقی”
November 17, 2026
نئے سفر میں نئے عہد کے چینی خصوصیات کے
November 17, 2026
چین۔ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تیز رفتار تعمیر کے
November 17, 2026
ڈیٹا سینٹرز کے خلاف امریکی عوام کا غصہ اور
November 17, 2026
چین ہمیشہ پاپوا نیو گنی کو اپنا قابلِ اعتماد
November 17, 2026
شین زین اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ کے نتائج کی
November 17, 2026

Leave feedback about this