چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں ورلڈ چائینیز لینگویج کانفرنس 2026 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ہفتہ کے روز
ہان ژینگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ چینی زبان کی عالمی تعلیم کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے متعدد مواقع پر چینی زبان سیکھنے والے غیر ملکی طلباء کے خطوط کے جواب دیے اور انہیں چین اور دنیا کے درمیان دوستی، باہمی اعتماد اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ ہان ژینگ نے کہا کہ چین ہمیشہ کھلے اور جامع رویے کے ساتھ باہمی افہام و تفہیم، تعاون اور مشترکہ مفادات کے اصولوں پر عمل پیرا رہا ہے اور چینی زبان کی بین الاقوامی تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فعال طور پر آگے بڑھا رہا ہے۔
اس حوالے سے ہان ژینگ نے چار نکاتی تجاویز پیش کیں۔ پہلی، چینی زبان کی بین الاقوامی تعلیم کے لیے صلاحیت سازی کو مضبوط بنایا جائے۔ دوسری ، چین اور دیگر ممالک کے درمیان عوامی روابط اور ثقافتی بنیادوں کو مضبوط کیا جائے۔ تیسری، تہذیبوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جائے اور چوتھی، بین الاقوامی تعاون میں چینی زبان کے کردار کو مزید فروغ دیا جائے۔
ہان ژینگ نے کہا کہ ورلڈ چائینیز لینگویج کانفرنس 2026کا موضوع “چینی زبان: صرف ایک زبان نہیں” ہے، جس کی گہری عملی اہمیت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شرکاء اس اہم پلیٹ فارم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، بین الاقوامی چینی زبان کی تعلیم کے اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے تجاویز پیش کریں گے اور انسانیت کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں چین اور دیگر ممالک کے حکومتی حکام، ماہرین، اسکالرز، جامعات کے سربراہان اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان سمیت تقریباً دو ہزار شخصیات نے شرکت کی۔
چینی زبان کی بین الاقوامی تعلیم کے لیے صلاحیت سازی کو مضبوط بنایا جائے، ہان ژینگ
- November 14, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 7 Views
- 1 day ago

Share This Post:
Related Post
چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون
November 15, 2026
ٹوکیو ٹرائلز کے 80 سال مکمل ہونے پر نیویارک
November 15, 2026
چین کی صاف توانائی کی ترقی عالمی توانائی کی
November 15, 2026
چین تھائی لینڈ کی حکومت کی مستحکم حکمرانی کی
November 15, 2026
12 اپیک معیشتوں کے رہنما اپیک سی ای او
November 15, 2026
خطے کو معاشی عالمگیریت کے فروغ میں اپنا کردار
November 15, 2026

Leave feedback about this