بیجنگ :رواں سال اپیک کا ” چائینیز ائیر ” ہے ۔ آسیان کے سیکرٹری جنرل کاو کیم ہورن نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا۔انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسیفک خطہ عالمی معیشت کی ترقی کا انجن ہے۔ ہمیں جس سمت پر ہمیشہ قائم رہنا چاہیے وہ کھلا پن ہے اور تجارت کے لیے کھلے ماحول کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ اسی طرح جدت بھی انتہائی اہم ہے۔ ٹیکنالوجی عہد حاضر اور مستقبل میں اقتصادی ترقی کی بنیادی قوت ہوگی اور تمام فریق اس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔کاو کیم ہورن نے مزید کہا کہ رواں سال چین اپیک کا میزبان ہے اور چین نے بڑی تعداد میں اجلاس اور سرگرمیاں منعقد کی ہیں۔ یہ بہت اہم ہے، کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ تمام فریقوں نے بڑے پیمانے پر مشاورت اور مکالمہ کیا ہے تاکہ پورے عمل میں جامعیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ آسیان کے 11 رکن ممالک میں سے 7 ممالک اپیک کے رکن بھی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں آسیان کے تمام رکن ممالک اپیک میں شامل ہوسکیں گے۔
ایشیا پیسیفک خطہ عالمی معیشت کی ترقی کا انجن ہے، سیکرٹری جنرل آسیان
- November 14, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 2 days ago

Share This Post:
Related Post
چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون
November 15, 2026
ٹوکیو ٹرائلز کے 80 سال مکمل ہونے پر نیویارک
November 15, 2026
چین کی صاف توانائی کی ترقی عالمی توانائی کی
November 15, 2026
چین تھائی لینڈ کی حکومت کی مستحکم حکمرانی کی
November 15, 2026
12 اپیک معیشتوں کے رہنما اپیک سی ای او
November 15, 2026
خطے کو معاشی عالمگیریت کے فروغ میں اپنا کردار
November 15, 2026

Leave feedback about this