چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان کرنل چھن شی نے حالیہ عسکری امور سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ کی مسلح افواج نے 2 سے 3 نومبر تک بحرانی صورت حال میں رابطے اور روک تھام کے ورکنگ گروپ کا چوتھا اجلاس واشنگٹن میں منعقد کیا۔ اجلاس میں فریقین نے دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اتفاقِ رائے پر عمل درآمد، رابطے اور تبادلوں کو مضبوط بنانے اور غلط فہمیوں و غلط اندازوں سے بچنے سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کی مسلح افواج کے تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی برقرار رکھنا دونوں فریقوں کے مشترکہ مفاد میں ہے اور عالمی برادری کی بھی یہی عمومی توقع ہے۔ چین ، چین۔امریکہ مسلح افواج کے درمیان تزویراتی رابطے کو اہمیت دیتا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے دفاعی محکمے مختلف سطحوں پر تبادلے اور مکالمے کے حوالے سے رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی امریکہ چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر مؤثر عمل درآمد کرے گا، رابطے اور مکالمے کو مضبوط بنائے گا، اختلافات کو مناسب انداز میں قابو میں رکھے گا اور احترام، انصاف اور برابری کی بنیاد پر تعمیری تزویراتی استحکام پر مبنی چین۔امریکہ تعلقات کے قیام میں مثبت عوامل پیدا کرے گا
چین اور امریکہ کے دفاعی محکمے مختلف سطحوں پر تبادلے اور مکالمے کے حوالے سے رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھے ہوئے ہیں ،چینی وزارتِ دفاع
- November 13, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 11 hours ago

Share This Post:
Related Post
چینی وزیراعظم تھائی لینڈ کے سرکاری دورے پر بنکاک
November 13, 2026
چین اپیک رہنماؤں کی جانب سے شین زین اعلامیے
November 13, 2026
چین۔امریکہ تعلقات کو تقویت دینے والے “سرچشمہ” کو مسلسل
November 13, 2026
مختلف شعبوں میں نئی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں،
November 13, 2026
چینی صدر ا پیک کے تینتیسویں غیر رسمی سربراہی
November 13, 2026
ایران کی مجلسِ خبرگانِ رہبری کا جوہری ہتھیاروں کے
November 13, 2026

Leave feedback about this