چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں وزیراعظم لی چھیانگ کی چین۔آسیان سربراہ اجلاس میں شرکت سے متعلق تبصرہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ رواں سال چین اور آسیان کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کی پانچویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران دونوں جانب کے رہنماؤں کی مشترکہ رہنمائی میں چین۔آسیان تعاون نے بھرپور ترقی کی اور نمایاں نتائج حاصل کیے ہیں۔ یہ تعاون مسلسل خطے میں سب سے آگے رہا ہے، جس سے نہ صرف دونوں فریقوں کے ممالک اور عوام کو فائدہ پہنچا بلکہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چین اس اجلاس میں شرکت کے ذرفاذ آسیان ممالک کے ساتھ اتحاد اور باہمی اعتماد کو مزید فروغ دینے، تعاون پر اتفاقِ رائے کو مضبوط بنانے، “چین۔آسیان آزاد تجارتی زون 3.0 اپ گریڈ پروٹوکول” کو جلد از جلد نافذ کرنے، اے آئی، ڈیجیٹل معیشت، توانائی کے تحفظ، باہمی رابطے اور تخفیف غربت و ترقی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ چین آسیان ممالک کے ساتھ مل کر ایک پُرامن، پُرسکون، خوشحال، خوبصورت اور دوستانہ مشترکہ گھر کی تعمیر کو فروغ دے گا اور خطے کے امن و ترقی میں مزید استحکام اور یقین پیدا کرے گا۔
چین “چین۔آسیان آزاد تجارتی زون 3.0 اپ گریڈ پروٹوکول” کو جلد از جلد نافذ کرنے کے لیے اقدامات کا خواہاں
- November 11, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 10 hours ago

Share This Post:
Related Post
’’اسکرین ایک پل ہے، پہاڑ اور سمندر ملتے ہیں‘‘:
November 11, 2026
بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداروں کی چین کی سبز
November 11, 2026
چین، 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران ’ مصنوعی
November 11, 2026
چین نے سورس ڈسکوری پروگرام کا پاتھ فائنڈر سیٹلائٹ
November 11, 2026
چین ہمیشہ چین اور کیوبا کے درمیان طویل مدتی
November 11, 2026
کیوبا نے طاقت کے سامنے نہ جھکنے والے قومی
November 11, 2026

Leave feedback about this