چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور چین کے نائب صدر ہان زنگ نے ترکیہ میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP31) میں فریقوں کی اکتیسویں کانفرنس کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔
ہان زنگ نے کہا کہ گزشتہ سال صدر شی جن پھنگ نے 2035 تک چین کی فعال قومی خدمات کے اہداف کا اعلان کیا ، جس سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کے پختہ عزم اور بھرپور کوششوں کا مظاہرہ ہوا ۔ اس سال، چین نے نئے اہداف پیش کئے ہیں، جن میں 2030 تک نان فوسل فیول کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار کا 50 فیصد جبکہ بجلی کا حتمی توانائی کی کھپت میں تناسب 35 فیصد تک پہنچنا شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین عالمی موسمیاتی انتظام کے لیے قابل قدر استحکام اور یقین فراہم کرتا رہے گا۔ چین کے نائب صدر نے کہا کہ اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ چین توقع کرتا ہے کہ COP31 سیکرٹری جنرل کی قیادت میں نئی پیش رفت اور اتفاق رائے حاصل کرے گا۔
گوتریس نے کہا کہ چین کثیرالجہتی کا ایک اہم ستون اور اقوام متحدہ کا کلیدی حامی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کے حقیقی اقدامات ہمیشہ اس کے وعدوں سے کہیں زیادہ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اقدامات چین کے تعاون اور حمایت پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ مزید قریبی تعاون کے منتظر ہیں تاکہ COP31 سے دنیا کو ایک مثبت پیغام ملے اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے بہتر طریقے سے نمٹا جاسکے
چین عالمی موسمیاتی انتظام کے لیے قابل قدر استحکام فراہم کرتا رہے گا، ہان زنگ
- November 11, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 11 hours ago

Share This Post:
Related Post
’’اسکرین ایک پل ہے، پہاڑ اور سمندر ملتے ہیں‘‘:
November 11, 2026
بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداروں کی چین کی سبز
November 11, 2026
چین، 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران ’ مصنوعی
November 11, 2026
چین نے سورس ڈسکوری پروگرام کا پاتھ فائنڈر سیٹلائٹ
November 11, 2026
چین ہمیشہ چین اور کیوبا کے درمیان طویل مدتی
November 11, 2026
کیوبا نے طاقت کے سامنے نہ جھکنے والے قومی
November 11, 2026

Leave feedback about this