اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں “کیوبا کے خلاف امریکہ کی اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی ناکہ بندی کے خاتمے کی ضرورت ہے” کے موضوع پر بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے امریکہ پر زور دیا کہ وہ کیوبا کی ناکہ بندی اور اس پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔
فو چھونگ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے کیوبا پر غیر قانونی اقتصادی ناکہ بندی اور یکطرفہ اقتصادی پابندیاں 60 سال سے زائد عرصے سے جاری ہیں اور اب بھی ان میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں “کیوبا کے خلاف امریکہ کی اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی ناکہ بندی کے خاتمے کی ضرورت ہے” کے معاملے پر مسلسل 34 مرتبہ بحث ہو چکی ہے، لیکن متعلقہ قراردادوں پر آج تک عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ چین ایک بار پھر امریکہ سے پُرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کیوبا کی ناکہ بندی اور اس پر دباؤ فوری طور پر ختم کرے۔ کیوبا کے خلاف امریکہ کی اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی ناکہ بندی ختم کرنے سے متعلق قرارداد پر فوری عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔
فو چھونگ نے مزید کہا کہ ہر ملک کو اپنے قومی حالات کے مطابق سماجی نظام اور ترقی کا راستہ آزادانہ طور پر منتخب کرنے کا حق حاصل ہے۔ کیوبا کے مستقبل اور تقدیر کا فیصلہ صرف کیوبا کے عوام ہی کر سکتے ہیں۔ کسی بھی ملک کو پابندیاں زبردستی مسلط کرنے، اپنے عزائم اور ترقی کا راستہ دوسروں پر تھوپنے، فوجی دھمکیاں دینے یا عدالتی اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے کیوبا پر دباؤ ڈالنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
چین کا امریکہ پر کیوبا کی ناکہ بندی اور دباؤ فوری ختم کرنے پر زور
- October 28, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 11 hours ago

Share This Post:
Related Post
چائنا میڈیا گروپ نے رئیل میڈرڈ کا معافی نامہ
October 28, 2026
سوئٹزرلینڈ کے صدر گائی پارملین چین کا دورہ کریں
October 28, 2026
چین کا امریکہ اور ایران پر جنگ بندی اور
October 28, 2026
218 ممالک اور خطوں سے 2 لاکھ 78 ہزار
October 28, 2026
چین اور برازیل کے تعلقات کی طویل المدتی نوعیت
October 27, 2026
چینی صدر کا جاپان کے سابق وزیرِ اعظم فوکوڈا
October 27, 2026

Leave feedback about this