چین کے چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں تینتیسویں اپیک وزرائے خزانہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ” 2026 کے اپیک وزرائے خزانہ اجلاس کا اعلامیہ” اور “ایشیا پیسیفک خطے میں ڈیجیٹل بنیادی تنصیبات کی مالیاتی پالیسی کے اعلامیہ” کی منظوری دی گئی جس سے ایشیا پیسیفک معیشتوں کے درمیان مالیاتی تعاون کو گہرا کرنے کی سمت نشاندہی کی گئی۔ اجلاس میں “لوگوں کے ذریعہ معاش کی حمایت اور انسان پر سرمایہ کاری ایشیا پیسیفک خطے کی پائدار ترقی کو فروغ دینے کی مالی پالیسی رپورٹ”، “ایشیا پیسیفک خطے میں شمولیتی مالیاتی جدت طرازی کیس کا مجموعہ” سمیت دستاویزات تشکیل دی گئیں اور ایشیا پیسیفک خطے میں مالیاتی امور میں نوجوانوں کے تبادلے اور تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔چین کے وزیر خزانہ لان فو آن نے کہا کہ تمام فریقوں کو اپیک رہنماؤں کے غیر رسمی اجلاس میں طے شدہ اتفاق رائے کو نافذ کرنا چاہیئے اور کثیرالجہتی کی پاسداری کرتے ہوئے مالیاتی شعبے میں عملی تعاون کو گہرا کرنا چاہیئے تاکہ خطے میں معاشی و مالی استحکام اور طویل مدتی پائدار ترقی کے لئے خدمات سر انجام دی جائیں ۔
چین، 2026 کے اپیک وزرائے خزانہ اجلاس کے متعدد ثمرات حا صل کر لئے گئے
- October 22, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 2 hours ago

Share This Post:
Related Post
پارٹی کی مضبوط تعمیر، چین کا سب سے بڑا
October 22, 2026
چین جبوتی تعلقات کی مستحکم ترقی کا رجحان برقرار
October 22, 2026
مستقبل کی راہیں کھولنے کے لیے تاریخ کو یاد
October 22, 2026
چین روس کے ساتھ مل کر عملی تعاون کو
October 22, 2026
چینی مزدوروں اور کسانوں کی ریڈ آرمی کے لانگ
October 22, 2026
چین میں ریڈ آرمی کے لانگ مارچ کی فتح
October 22, 2026

Leave feedback about this