بیجنگ :شنگھائی کے پھو ڈونگ نیو ایریا میں سی ایم جی نیشنل شارٹ اینڈ میڈیم لینتھ ڈرامہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جہاں مختلف موضوعات اور متنوع اقسام کے ساتھ متعدد اعلیٰ معیار کے مختصر اور درمیانی دورانیے کے ڈراموں کی نمائش کی گئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں شرکت کی اور دیگر مہمانوں کے ساتھ مل کر “سی ایم جی نیشنل شارٹ اینڈ میڈیم لینتھ ڈرامہ ماسٹر پیس کرییشن پلان” کا افتتاح کیا۔چائنا میڈیا گروپ شنگھائی بیورو اور پھو ڈونگ نیو ایریا کی حکومت کے درمیان سٹریٹجک تعاون کا معاہدہ بھی طے پا یا ۔ اس تقریب میں متنوع نقطہ نظر، گہرے معانی اورپیشکش کے رنگارنگ طریقے کے حامل متعدد اعلیٰ معیار کے مختصر اور درمیانے دورانیے کے ڈرامے ریلیز کیے گئے۔ تقریب میں، ” آئی ایم دا میریکل – مختصر اور درمیانے دورانیے کے ڈراموں کے لیے سی ایم جی انوویشن اینڈ کرییشن کانفرنس” نے اپنی مرحلہ وار کامیابیاں جاری کیں۔ اسی دن “ٹی وی ڈرامہ اسکرپٹس کے لیے اے آئی اسسٹڈ ایویلیوایشن سسٹم کے لیے مشترکہ تحقیق و ترقی کے تعاون کا منصوبہ” بھی شروع کیا گیا۔
چین، سی ایم جی نیشنل شارٹ اینڈ میڈیم ڈرامہ کانفرنس کا شنگھائی میں انعقاد
- October 19, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1 View
- 6 hours ago

Share This Post:
Related Post
پیپلز بینک آف چائنا کی جانب سے متعدد پالیسی
October 19, 2026
چین کا مالیاتی شعبہ کھولنے کا عمل عالمی معیشت
October 19, 2026
چین کی یاسوکونی شرائن سے متعلق جاپان کے منفی
October 19, 2026
کینٹن فیئر کا سترسالہ سفر چینی اسمارٹ مینوفیکچرنگ عالمی
October 19, 2026
“چین کی سیر، متحرک ہائی نان” کے عنوان سے
October 19, 2026
چین اور مونٹینیگرو ہمیشہ ترقی کے راستے پر اچھے
October 19, 2026

Leave feedback about this