بیجنگ :بین الاقوامی آڈیو ویژول آرٹس نائٹ کا انعقاد شنگھائی ایگزیبیشن سینٹر میں کیا گیا، جہاں سائنس اور ٹیکنالوجی کو آرٹ کے ساتھ مربوط کرنے والے آڈیو ویژول ثمرات کا ایک سلسلہ جاری کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور شنگھائی میونسپل کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اور شنگھائی کے میئر چوزونگ مینگ نے اس تقریب سے خطاب کیا اور مشترکہ طور پر “بین الاقوامی آڈیو ویژول آرٹس جوائنٹ ایکشن” کا آغاز کیا۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ثقافتی اختراع کی حمایت کے لیے تکنیکی جدت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شنگھائی کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعاون کو مزید گہرا کرتا رہے گا، اور تعاون کے ذریعے باہمی سیکھ اور باہمی استفادے کو فروغ دے گا، تاکہ زیادہ ذہین فنی خیالات اور جدید ٹیکنالوجی ایک دوسرے کی تکمیل کر سکیں۔ تقریب میں چائنا میڈیا گروپ نے ” ملٹی لینگول شارٹ ڈرامہ اینڈ کامک سیریز اے آئی پراڈکشن اینڈ ریلیز پلیٹ فارم” کا افتاح کیا، جو مصنوعی ذہانت کے بڑے ڈیٹا ماڈلز اور کثیر لسانی کارپس وسائل کا فائدہ اٹھاتا ہے تاکہ اے آئی کے ذریعے آڈیو ویژول تخلیق کے نئے راستے تلاش کئے جائیں۔ تقریب میں “آڈیو ویژول فرینڈلی انیشی ایٹو” بھی جاری کیا گیا۔ ” مدوجزر سے اوپر ” نامی اور دیگرپروگرام جدید فنکارانہ اظہار کے ساتھ جدید ترین آڈیو ویژول ٹیکنالوجی کو مربوط کرتے ہیں، جن سے ناظرین کو پیشکش کے روایتی طریقوں سے ہٹ کر ایک مکمل اور تفصیلی احساس ملتا ہے ۔
چین، شنگھائی میں بینالاقوامی آڈیو ویژول آرٹس نائٹ کا انعقاد
- October 19, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1 View
- 6 hours ago

Share This Post:
Related Post
پیپلز بینک آف چائنا کی جانب سے متعدد پالیسی
October 19, 2026
چین کا مالیاتی شعبہ کھولنے کا عمل عالمی معیشت
October 19, 2026
چین کی یاسوکونی شرائن سے متعلق جاپان کے منفی
October 19, 2026
کینٹن فیئر کا سترسالہ سفر چینی اسمارٹ مینوفیکچرنگ عالمی
October 19, 2026
“چین کی سیر، متحرک ہائی نان” کے عنوان سے
October 19, 2026
چین اور مونٹینیگرو ہمیشہ ترقی کے راستے پر اچھے
October 19, 2026

Leave feedback about this