بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں، چین کے قومی ادارہ شماریات نے اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے معاشی اعداد و شمار جاری کیے۔ ابتدائی اعدادو شمار کے مطابق، پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی جی ڈی پی 107.1071 ٹریلین یوآن تک پہنچی، جو سال بہ سال 4.6 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔ ماہانہ بنیادوں پر، تیسری سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی میں 1.2 فیصد اضافہ کا ہوا۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں، سامان کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 39.9399 ٹریلین یوآن تک پہنچی ، جو سال بہ سال 18.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ برآمدات میں 16.4 فیصد جبکہ درآمدات میں 22.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے شراکت دار ممالک کے ساتھ درآمدات و برآمدات میں 17.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ چین کے قومی ادارہ شماریات کے نائب سربراہ ماؤ شینگ یونگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سال چین میں موسم گرما کے اناج اور چاول کی ابتدائی کل پیداوار 179.04 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں سات لاکھ اسی ہزار ٹن زیادہ ہے جو 0.4 فیصد کا اضافہ بنتا ہے ۔ موسم خزاں میں اناج کی پیداوار کی صورت حال اچھی رہی اور پورے سال کے لیے بھرپور فصل کی توقع ہے۔
چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 4.6 فیصد کا اضافہ
- October 19, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1 View
- 6 hours ago

Share This Post:
Related Post
پیپلز بینک آف چائنا کی جانب سے متعدد پالیسی
October 19, 2026
چین کا مالیاتی شعبہ کھولنے کا عمل عالمی معیشت
October 19, 2026
چین کی یاسوکونی شرائن سے متعلق جاپان کے منفی
October 19, 2026
کینٹن فیئر کا سترسالہ سفر چینی اسمارٹ مینوفیکچرنگ عالمی
October 19, 2026
“چین کی سیر، متحرک ہائی نان” کے عنوان سے
October 19, 2026
چین اور مونٹینیگرو ہمیشہ ترقی کے راستے پر اچھے
October 19, 2026

Leave feedback about this