ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سلمان علی آغا نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے متنازع رن آؤٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مخالف کھلاڑی کی جگہ ہوتے تو بالکل مختلف فیصلہ دیتے۔ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے سلمان آغا کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کیا تھا، جس پر پاکستانی بیٹر نے میدان سے جاتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔اس واقعے کے بعد سابق پاکستانی کرکٹرز رمیز راجا اور حمد حفیظ نے بھی مہدی حسن کی اس حرکت کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا اور سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان آغا نے کہا کہ قانون کے مطابق رن آؤٹ درست تھا لیکن ان کے خیال میں اس موقع پر اسپورٹس مین اسپرٹ کو ترجیح دینی چاہیے تھی۔انہوں نے بتایا کہ انہیں لگا گیند بیٹ اور پیڈ سے لگنے کے بعد ڈیڈ ہو چکی تھی، اسی لیے وہ گیند واپس بولر کو دینے کی کوشش کر رہے تھے۔میچ کے حوالے سے یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 47.3 اوورز میں 274 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ بارش کی وجہ سے روک دی گئی۔ بارش کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو بنگلا دیش کو 32 اوورز میں 243 رنز کا ہدف ملا، لیکن پوری ٹیم صرف 114 رنز بنا سکی اور پاکستان 128 رنز سے جیت گیا۔تین میچوں کی اس ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے اور فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
بنگلہ دیش کے خلاف متنازع رن آؤٹ ہونے پر سلمان آغا کا ردعمل آگیا
- March 14, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 70 Views
- 7 months ago

Share This Post:
Related Post
چینی صدر اور پھنگ لی یوان کی صدر ٹرمپ
September 25, 2026
چینی صدر کی اہلیہ اور میلانیا ٹرمپ کا نیشنل
September 25, 2026
امریکی صدر کے ساتھ مختلف ذرائع سے رابطے برقرار
September 25, 2026
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر
September 24, 2026
سی ایم جی مڈ آٹم فیسٹیول گالا 2026 بیجنگ
September 24, 2026
چین کا آئندہ مرحلے میں چین-امریکہ اقتصادی میکانزم کے
September 24, 2026

Leave feedback about this