واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں استقبالیہ ضیافت کا اہتمام کیا۔ شی جن پھنگ اور پھنگ لی یوان کے وائٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ضیافت کے آغاز کے بعد ، شی جن پھنگ اورڈونلڈ ٹرمپ نے استقبالیہ ضیافت سے بالترتیب خطاب کیا۔شی جن پھنگ نے صدر ٹرمپ اور اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا پرتپاک استقبال اورمہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور امریکہ میں مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے ان تمام لوگوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جو چین امریکہ تعلقات کی ترقی کا خیال رکھتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ نصف سال سے بھی کم عرصے میں چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے باہمی دوروں نے دونوں ممالک کے باہمی تبادلوں میں ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ کھل کر مختلف معاملات پر تفصیلی سے تبادلہ خیال کیا، متعدد نئے اتفاق رائے حاصل کئے اور چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات کے موضوعات کو وسیع کیا اور چین امریکہ تعلقات کے لیے نئی تزویراتی رہنمائی فراہم کی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر ہیں۔ امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانا اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ دونوں عظیم اہداف ہیں اور یہ ایک دوسرے کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔ ہمیں بڑی طاقتوں کی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے ممالک کے لیے درست طریقے سے ایک ساتھ رہنے کی نئی راہ تلاش کرنی چاہیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ امریکہ اور چین کے نظام مختلف ہیں لیکن دونوں ممالک کی دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے ساتھ مل کر باہمی احترام کو برقرار رکھنے، دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے لیے دیرپا خوشحالی و سلامتی لانے کے لیے تیار ہیں۔
چینی صدر اور پھنگ لی یوان کی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کی طرف سے دی گئی استقبالیہ ضیافت میں شرکت
- September 25, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 10 Views
- 16 hours ago

Share This Post:
Related Post
چینی صدر کی اہلیہ اور میلانیا ٹرمپ کا نیشنل
September 25, 2026
امریکی صدر کے ساتھ مختلف ذرائع سے رابطے برقرار
September 25, 2026
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر
September 24, 2026
سی ایم جی مڈ آٹم فیسٹیول گالا 2026 بیجنگ
September 24, 2026
چین کا آئندہ مرحلے میں چین-امریکہ اقتصادی میکانزم کے
September 24, 2026
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی معاشی ترقی کے تمام شعبوں میں ضم
September 24, 2026

Leave feedback about this