گلوبل ساؤتھ جدیدیت فورم 2026 مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوا۔ فورم کا موضوع تھا “اے آئی کی لہر: گلوبل ساؤتھ کی جدیدیت کے مواقع اور چیلنجز”۔
چین اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی میں جدت طرازی کے وسیع مواقع موجود ہیں، تاہم اس کے ساتھ عالمی طرز حکمرانی کے حوالے سے چیلنجز بھی درپیش ہیں۔ صدر شی جن پھنگ نے18ویں برکس سمٹ میں اے آئی کے ذریعے نئی صنعت کاری کو بااختیار بنانے، اوپن سورس کے ثمرات سب تک پہنچانے سمیت اہم اقدامات پیش کیے، جن سے اے آئی کی مثبت اور انسانیت کے مفاد میں ترقی کی سمت واضح ہوتی ہے۔
شرکاء نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کی جدیدیت اس وقت ترقی کی رکاوٹوں کو دور کرنے، صلاحیتوں میں موجود کمزوریوں کو پورا کرنے اور ترقی کے نئے محرکات پیدا کرنے کے اہم مرحلے میں ہے۔ اس لیے اے آئی سے مؤثر استفادہ کرتے ہوئے ترقی کی اندرونی قوت کو مسلسل مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
شرکاء نے کہا کہ اے آئی پوری انسانیت کا مشترکہ اثاثہ ہے۔ گلوبل ساؤتھ ممالک کو اس نادر تاریخی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف شعبوں کو اے آئی کے ذریعے بااختیار بنانے اور عوامی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اے آئی کی عالمی حکمرانی کو بہتر بنایا جائے، حقیقی کثیرالجہتی پسندی پر عمل کیا جائے، ذہانت کے فرق کو کم کیا جائے اور ترقی و سلامتی کے درمیان مثبت تعامل کو فروغ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اے آئی کے شعبے میں تبادلے اور باہمی استفادے کو فروغ دیتے ہوئے اوپن سورس اور کھلے پن، تعاون اور اشتراک پر قائم رہنا چاہیے، جبکہ نظریاتی اور عملی تحقیق کو مزید گہرا بنایا جائے تاکہ اے آئی انسانیت اور معاشرے کے لیے مزید بہتر طور پر فائدہ مند ثابت ہو۔
فورم کے موقع پر “جنوب کا ابھار، گلوبل ساؤتھ میں جدیدیت کا ایک علمی تحقیقی نقشہ” اور “گلوبل ساؤتھ کی جدیدیت پر تحقیق کے 2026 کے دس اہم موضوعات” بھی جاری کیے گئے۔ فورم میں تقریباً 30 ممالک اور خطوں سے 100 سے زائد ماہرین و دانشور شریک ہوئے۔
گلوبل ساؤتھ جدیدیت فورم 2026کا قاہرہ میں انعقاد
- October 1, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 8 Views
- 5 hours ago

Share This Post:
Related Post
چائنیز گورنمنٹ فرینڈشپ ایوارڈ 2026 کی تقریب کا بیجنگ
October 1, 2026
چین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران 2
October 1, 2026
چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ پر ملک گیر
October 1, 2026
جاپان ، چینی سفارتخانے میں زبردستی گھسنے والےشخص کیخلاف
October 1, 2026
چینی صدر اور پھنگ لی یوان کی صدر ٹرمپ
September 25, 2026
چینی صدر کی اہلیہ اور میلانیا ٹرمپ کا نیشنل
September 25, 2026

Leave feedback about this