140ویں کینٹن فیئر کا چین کے شہر گوانگ چو میں آغاز ہوگیا ہے۔ کینٹن فیئر 15 لاکھ 50 ہزار مربع میٹر کے نمائشی رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور تین مرحلوں میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس فیئر کی سرگرمیاں 4 نومبر تک جاری رہیں گی۔
رواں سال کینٹن فیئر میں 32 ہزار سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں، جن میں سے 64 فیصد صنعتی انٹرنیٹ اور مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہیں۔ نمائش میں نئی مصنوعات کا تناسب 23.2 فیصد جبکہ ماحول دوست مصنوعات کا تناسب 26 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ دونوں شرحیں اب تک کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ رواں سال کینٹن فیئر کے دوران نئی مصنوعات متعارف کرانے کی 700 سے زائد تقریبات منعقد کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ ان تقریبات میں پیش کی جانے والی مصنوعات کی تعداد میں گزشتہ فیئر کے مقابلے میں 15 فیصد اضافے کی توقع ہے
140ویں کینٹن فیئر کا گوانگ چو میں آغاز، 4 نومبر تک جاری رہے گا
- October 15, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 2 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین کی بیرونی تجارت میں رواں سال کی پہلی
October 15, 2026
چین روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری مزید بلند سطح
October 15, 2026
آذربائیجان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کا اقتصادی
October 15, 2026
مزید بلند معیار اور عملی اقدامات سے کمیونسٹ پارٹی
October 15, 2026
چین اور شمالی کوریا کے تعلقات ایک نئے مرحلے
October 15, 2026
جاپانی حکمرانوں کو تاریخی حقائق کا سامنا کرکے اپنی
October 15, 2026

Leave feedback about this