October 15, 2026
Islamabad, Pakistan.

مزید بلند معیار اور عملی اقدامات سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی جامع اور سخت حکمرانی کو آگے بڑھائیں” کے عنوان سے “چھیوشی” میگزین میں شی جن پھنگ کے اہم مضمون کی اشاعت

چھیوشی میگزین کے 20 ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “مزید بلند معیار اور عملی اقدامات سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی جامع اور سخت حکمرانی کو آگے بڑھائیں” ۔

مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کا دور سوشلسٹ جدیدیت کے حصول کے لیے مضبوط بنیاد رکھنے اور ہمہ گیر پھر پور پیش رفت کا ایک اہم دور ہے ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی جانب سے وضع کردہ خاکے کو حقیقت میں ڈھالنے کے لئے ہمیں مسلسل کوشش کے ذریعے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی جامع اور سخت حکمرانی کو آگے بڑھانا چاہیئے۔

مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے اہم فیصلوں اور انتظامات پر زیادہ عزم اور زور کے ساتھ عمل درآمد کریں۔ مرکزی کمیٹی کے فیصلوں پر موثر عملدر آمد اور تخلیقی انداز میں کام کرنا ایک دوسرے سے متصادم نہیں۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ اختیارات کو ادارہ جاتی ضوابط کے دائرے میں رکھنے کے نظام کو مزید سائنسی اور موثر بنائیں اور انسدادِ بدعنوانی کی جدوجہد کو زیادہ وضاحت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھائیں۔اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ بد عنوانی کے نئے رجحانات اور نئی خصوصیات کو سمجھتے ہوئے انسداد بدعنوانی کے طریقہ کار میں جدت لا کر تخلیقی انداز میں بد عنوانی کے مختلف مسائل سے نمٹیں

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field