چین میں حفظان صحت اور تندرستی کی قومی کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کانفرنس میں شرکت کی اور ایک اہم خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ” پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کی مدت( 2035) تک ایک صحت مند چین کی تعمیر کے ہدف کی تکمیل کے لیے ایک کلیدی دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حفظان صحت اور تندرستی کے شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے، عوام کی صحت کے معیار کو مسلسل بہتر بنانا چاہیے، اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ صحت مند چین کی تعمیرمیں فیصلہ کن پیش رفت حاصل ہو ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ عوام کی صحت قومی خوشحالی اورملکی طاقت کی ایک اہم علامت ہے۔ صحت مند چین ایک متوازن، جامع، اعلیٰ معیار اور موثر چین ہے، جس میں صحت کے انتظام، بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول، طبی خدمات، طبی بیمے کی حمایت، دوا سازی کی جدت طرازی اور باصلاحیت افراد کی تربیت کی مضبوط صلاحیتیں ہونی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں صحت کی ترقی کو ترجیح دینے کی حکمت عملی کو مضبوطی سے نافذ کرنا چاہیے اور لوگوں کی صحت کے تحفظ کو تمام پالیسیوں میں ضم کرنا چاہیے۔ صحت مند چین کی تعمیر کے لیے طبی خدمات کے معیار کو جامع طور پر بہتر بنانا ایک اہم کام ہے اور اصلاحات حفظان صحت اور تندرستی کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک طاقتور محرک ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ سب کے لیے صحت تمام بنی نوع انسان کا مشترکہ وژن ہے اور ہمیں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت حفظان صحت اور تندرستی کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہیے اور اس شعبے میں غیر ملکی امداد کو مضبوط اور اختراعی کرنا چاہیے۔
چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے قومی کانفرنس میں اختتامی تقریر کی۔ چاؤ لہ جی، وانگ حو نینگ، چائی چھی، ڈینگ شیوئےشیانگ اور لی شی سمیت چینی رہنماؤں نے بھی کانفرنس میں شرکت کی


Leave feedback about this