October 12, 2026
Islamabad, Pakistan.

چین اور یورپی یونین کے درمیان ہائبرڈ گاڑیوں کے بارے میں تین بنیادی اصولوں پر زور

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کے بارے میں چین اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والی مشاورت میں طے پانے والے اتفاق رائے کے حوالے سے بتایا کہ ہائبرڈ گاڑیوں کے بارے میں،فریقین نے حقائق کے احترام، غیر امتیازی سلوک اور ضوابط کی پاسداری کے تین بنیادی اصولوں پر زور دیاہے۔ترجمان نے کہا کہ چین ڈبلیو ٹی او کے فریم ورک میں رہ کر تنازعات کے حل کی جانب بڑھنے اور تجارتی معاوضے کے مطالبے کے تمام حقوق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ تین بنیادی اصول چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط بنیاد قائم کرتے ہیں ۔ الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے، چین اور یورپی یونین الیکٹرک گاڑیوں کے کیسز میں شامل کمپنیوں سے متعلق قیمتوں کے وعدوں سمیت جائزے کےدیگر طریقہ کار کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ اتفاق رائے سے چینی کاروباری اداروں کے حقیقی مفادات کا مؤثر طور پر تحفظ کیا گیا، چین اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تنازعات میں اضافے کو روکا گیا، اور دونوں فریقوں کے لیے ایک مستحکم، قابل توقع، اور پائیدار تجارت اور سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field