چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے اعلان کیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کے طور پر 15 اکتوبر کو آذربائیجان کے شہر باکو میں ہونے والی ایشیا میں باہمی رابطے اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کی ساتویں سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔اس کے علاوہ وانگ ای 14 سے 20 اکتوبر تک آذربائیجان، کروشیا، مونٹی نیگرو اور بلغاریہ کا دورہ بھی کریں گے۔ ماؤ نینگ نے کہا کہ اس کانفرنس میں چین تمام فریقوں سے تبادلہ خیال کرے گا ، کثیرالجہتی اور چار گلوبل انیشی ایٹیو ز کو فعال طور پر نافذ کرتے ہوئے ایشیائی حکمرانی کو بہتر بنائے گا اور ایشیائی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے خدمات سر انجام دے گا۔
وانگ ای چینی صدر کے خصوصی نمائندے کے طور پر ایشیا میں باہمی رابطے اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے ، چینی وزارت خا رجہ
- October 12, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 5 Views
- 10 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین اور ایسٹونیا کی دوستی ایک روایتی دوستی ہے،
October 12, 2026
چین کا 2026 میں فلم باکس آفس 31 ارب
October 12, 2026
چین کے “پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران قومی
October 12, 2026
چین۔ویتنام تعلقات مسلسل آگے بڑھے ہیں، چینی عہدیدار
October 12, 2026
چین اور یورپی یونین کے درمیان ہائبرڈ گاڑیوں کے
October 12, 2026
لائی چھنگ ڈے کا کوئی بھی بیان یا عمل
October 12, 2026

Leave feedback about this