زبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف کی دعوت پر چین کے وزیراعظم لی چھیانگ تاشقند کے حومو ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں وزیراعظم اریپوف نے اعلیٰ سرکاری عہدے داروں کے ہمراہ ان کا خیرمقدم کیا اور استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور ازبکستان کے درمیان روایتی دوستی کی تاریخ بہت طویل ہے۔ دونوں ممالک اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے 34 برسوں کے دوران عالمی حالات میں تبدیلیوں کے باوجود دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا اور برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار رکھے۔ دوطرفہ تعلقات اور تعاون مسلسل آگے بڑھا ہے اور ان میں نئی توانائی پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بالخصوص حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے باہمی سیاسی اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے، نسل در نسل دوستی عوام کے دلوں میں گہری جڑیں پکڑ چکی ہے اور عملی تعاون کے نمایاں نتائج سامنے آئے ہیں، جن سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہوئے ہیں
چینی وزیراعظم لی چھیانگ کا ازبکستان کا سرکاری دورہ
- October 17, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 9 hours ago

Share This Post:
Related Post
چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا
October 17, 2026
*چینی صدر کے کمپیوٹنگ پاور انڈسٹری کے دورے کے
October 17, 2026
چین، *”ہنر مندانہ” تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی
October 17, 2026
چین کی ترقی کا تجربہ دنیا کے لیے بیش
October 17, 2026
زے چیانگ میں چائنا میڈیا گروپ کی نشریات کا
October 17, 2026
چین میں “فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم
October 17, 2026

Leave feedback about this