May 14, 2026
Islamabad, Pakistan.

پاکستان اور روس کثیر القطبی عالمی نظام کے اہم شراکت دارقرار

دوسری روس،پاکستان بین الاقوامی کانفرنس روسی شہر قازان میں منعقدہوئی، بدلتے عالمی نظام میں روس،پاکستان تعلقات کا ارتقاکے عنوان سے کانفرنس میں وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی جبکہ وزیرمملکت طلحہ برکی نے بطوراعزازی مہمان شرکت کی،

کانفرنس میں علمی وتزویراتی تعاون، سائنسی تبادلوں، ادارہ جاتی شراکت داری اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیاگیا، کانفرنس میں روس اورپاکستان کے ممتاز سفارتکاروں، سکالرز، محققین، پالیسی سازوں اور ادارہ جاتی نمائندگان علمی مکالمے، سائنسی تعاون اور تزویراتی روابط کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا

،افتتاحی نشست سے خطاب میں طلحہ برکی نے پاکستان اور روس کے درمیان تعلیم، تحقیق، تجارت اور علاقائی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، روس کو عالمی امن، علاقائی استحکام اور کثیر القطبی عالمی نظام کے فروغ میں ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے اوروہ صدر ولادیمیر پیوٹن کے نارتھ،ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور کے وژن کا حصہ بننے کا خواہاں ہے

روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خوروف نے شرکاء سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغامات کے ذریعے خطاب کیا۔ دونوں سفیروں نے تعلیم، ادارہ جاتی تعاون، سائنسی روابط اور عوامی سطح پر روابط کے ذریعے پاکستان اور روس کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field