لندن:متعدد یورپی ممالک میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی بند کرے اور یورپی حکومتیں اسرائیل کو ہتھیار یا دیگر امداد فراہم کرنا بند کریں۔ اس دن لندن میں لوگ بڑی تعداد میں فلسطین کی حمایت میں کیے جانے والے مظاہرے میں شریک ہوئے ۔ برطانوی پولیس کا اندازہ ہے کہ مظاہرے میں ہزاروں افراد موجود تھے۔ مظاہرے میں شریک لوگوں نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے ، جن پر برطانیہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے، فلسطین کو آزاد کرنے اور غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن روکنے کے مطالبات درج تھے ۔ اسی روز یونان، جرمنی، فرانس، اٹلی، آئرلینڈ اور کئی دیگر ممالک میں بھی فلسطین کی حمایت میں مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری نسل کشی کا خاتمہ ہونا چاہیے اور پوری عالمی برادری کو اس مقصد میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کسی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اس طرح کے ظالمانہ انداز سے دوسرے ممالک پر اپنا موقف اور مرضی مسلط کرے
متعدد یورپی ممالک میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
- October 11, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 9 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین کی معاشی بحالی کا رجحان برقرار
October 11, 2026
چین اور یورپ کو اپنی شراکت داری اور تعاون
October 11, 2026
لائی چھنگ ڈے کی نام نہاد قومی دن “ڈبل
October 11, 2026
سی ایم جی کی جانب سے برینڈ اسٹرینتھننگ چائنا
October 11, 2026
چینی کمیونسٹوں کا روحانی ورثہ ایک صدی کی آزمائی
October 11, 2026
لائی چھنگ ڈے کی نام نہاد قومی دن “ڈبل
October 10, 2026

Leave feedback about this