چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے لائی چھنگ ڈے کی جانب سے نام نہاد قومی دن ” ڈبل ٹین” کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ لائی چھنگ ڈے ” تائیوان کی علیحدگی ” کی سوچ پر بضد ہیں اور ہتھیاروں کے ذریعے اور بیرونی طاقتوں پر انحصار کرتے ہوئے کی علیحدگی ” کی کوشش میں ہیں، جو ایک بار پھر “امن کی تباہی” کے طور پر ان کی اصل فطرت کا اظہار ہے ۔ترجمان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام نے ایک پارٹی کے خود غرضی پر مبنی مفادات کے لیے تائیوان کے لوگوں کو “تائیوان کی علیحدگی” کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی ہے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایل اے کی جزیرہ تائیوان کے آس پاس معمول کی مشقیں اور تربیتوں کا انعقاد “تائیوان کی علیحدگی” کی حامی قوتوں کے غیر محتاط اقدامات اور بیرونی مداخلت پر مبنی سازشوں کو روکنے کے لیے ہیں ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ “تائیوان کی علیحدگی” اور آبنائے تائیوان میں امن بنیادی طور پر ایک دوسرے کے منافی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تائیوان کے ہم وطن مین لینڈ کے عوام کے ساتھ”تائیوان کی علیحدگی” پسند قوتوں کے خلاف متحد رہیں گے ، بیرونی مداخلت کی مخالفت کریں گے اور اپنی سرزمین کا تحفظ مشترکہ طور پر کریں گے
لائی چھنگ ڈے کی نام نہاد قومی دن “ڈبل ٹین” کی تقریر آبنائے تائیوان کے دونوں جانب کشیدگی اور محاذ آرائی کو ہوا دے رہی ہے، چین کی وزارت دفاع
- October 11, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 9 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین کی معاشی بحالی کا رجحان برقرار
October 11, 2026
چین اور یورپ کو اپنی شراکت داری اور تعاون
October 11, 2026
متعدد یورپی ممالک میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
October 11, 2026
سی ایم جی کی جانب سے برینڈ اسٹرینتھننگ چائنا
October 11, 2026
چینی کمیونسٹوں کا روحانی ورثہ ایک صدی کی آزمائی
October 11, 2026
لائی چھنگ ڈے کی نام نہاد قومی دن “ڈبل
October 10, 2026

Leave feedback about this