نئے بیٹنگ کوچ مائیکل سمتھ انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے
جنوبی افریقا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مائیکل اسمتھ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
پی سی بی نے مائیکل اسمتھ کی تقرری کی تصدیق کر دی، مائیکل اسمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے۔ 46 سالہ مائیکل سمتھ دو سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا۔
مائیکل اسمتھ نے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی میں 7 ہزار 029 رنز بنائے جبکہ اپنے کیریئر میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں اسکور کیں۔
مائیکل اسمتھ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن رکھتے ہیں اور تین ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائزز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں۔ مائیکل اسمتھ ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔
نئے بیٹنگ کوچ مائیکل سمتھ انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 19 اگست سے شروع ہوگی۔


Leave feedback about this