October 7, 2026
Islamabad, Pakistan.

ای بائیک اسکیم : میٹرک کے طلبا کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور : میٹرک کے طلبا کے لیے ای بائیکس کی فراہمی کا عمل شروع کردیا گیا تاہم 16 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات اہل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے میٹرک کے لاکھوں طلبہ و طالبات کو ای بائیکس کی فراہمی کے لیے تصدیقی عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ای بائیک اسکیم کے لیے درخواست دینے والے طلبہ کا تمام ریکارڈ متعلقہ اسکول سربراہان (ہیڈز) کو ارسال کرتے ہوئے انہیں نہم اور دہم کے طلبہ کی فوری تصدیق کی ہدایت کی ہے۔

Govt Schemes Tutorials

صوبے بھر کے تمام اسکول سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 24 گھنٹے کے اندر طلبہ کے ڈیٹا کی تصدیق کا عمل مکمل کر کے رپورٹ دوبارہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ارسال کریں۔

اہلیت کا معیار

ای بائیک اسکیم کے لیے 16 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات اہل ہوں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق صرف تصدیق شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر ہی مستحق اور اہل طلبہ کو الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے اسکولوں سے لاکھوں طلبہ نے پہلے ہی الیکٹرک بائیک اسکیم کے لیے اپنی درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں، جس کے بعد اب تصدیقی عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔- Advertisement

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field