اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں اور اس ضمن میں آج پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ اہم ملاقات کریں گے۔
مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے جبکہ سعودی وزیر خارجہ آج اسلام آباد پہچیں گے۔
آج مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی دفتر خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد ترکہ وزیر خارجہ بھی دفتر خارجہ پہنچیں گے اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے جبکہ سعودی وزیر خارجہ کے پاکستان پہنچنے کے بعد چاروں وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوگی۔
مصری وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
- March 29, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 7 Views
- 2 weeks ago
Share This Post:
Related Post
سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا
April 2, 2026
ایف بی آرسوشل میڈیا پر آمدن پر انکم ٹیکس
April 2, 2026
آئی ایم ایف نے عوام کو پٹرول پر سبسڈی
April 2, 2026
پاکستان کے آٹو سیکٹر میں تاریخی پیش رفت،صعنتی ترقی
April 2, 2026
پیٹرولیم قیمتوں کے ممکنہ اضافے کا بوجھ صارفین پر
April 2, 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا تازہ حملوں میں 500 امریکی
March 29, 2026

Leave feedback about this