یورپی کمیشن نے ہائبرڈ گاڑیوں کے لیے عالمی حفاظتی اقدامات کے ابتدائی فیصلے اور یکم دسمبر سے عارضی حفاظتی اقدامات کو لاگو کرنے کا اعلان کیا۔ چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ یورپی یونین نے 30 اکتوبر کو درآمد شدہ ہائبرڈ گاڑیوں پر عالمی حفاظتی تحقیقات کا آغاز کیا اور پھر ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد عارضی حفاظتی اقدامات لاگو کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل، چین اور یورپی یونین نے چین-یورپی یونین تجارتی و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کے تحت بات چیت کی تھی اور ہائبرڈ گاڑیوں کی تجارت پر ایک قانونی، حقیقت پسندانہ ،عملی اور متوازن انتظام تک پہنچے تھے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین امید کرتا ہے کہ یورپی یونین فریقین کے اتفاق رائے کی حقیقی معنوں میں پابندی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اس معاملے پر گہری نظر رکھے گا، ڈبلیو ٹی او فریم ورک میں تنازعات کے حل اور تجارتی معاوضے کا مطالبہ کرنے کے تمام حقوق محفوظ رکھے گا اور متعلقہ چینی صنعتوں کے جائز حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرےگا۔ ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور کھلا پن اور تعاون ہی درست راستہ ہے۔ اس وقت، عالمی آٹو موٹیو انڈسٹری سبز تبدیلی کے کلیدی مرحلے سے گزر رہی ہے۔ کھلا تعاون ایک ناگزیر رجحان ہے اور تعاون کو گہرا کرنا دونوں فریقوں کے مشترکہ مفاد میں ہے
تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں ہے، چینی وزارت تجارت
- November 24, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2 Views
- 1 hour ago

Share This Post:
Related Post
خود اصلاحی کی طاقت: چین میں سی پی سی
November 24, 2026
چین میں مصنوعی ذہانت کا بنیادی شعبے کا حجم
November 24, 2026
چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کے شراکت
November 24, 2026
پاکستانی خلاباز چین-پاکستان تعاون کے چار سائنسی منصوبے انجام
November 24, 2026
چین، شینزو-24 خلائی جہاز روانگی کے لئے تیار
November 24, 2026
فلسطین کا مسئلہ مشرقِ وسطیٰ کے مسائل کا مرکز
November 24, 2026

Leave feedback about this