November 22, 2026
Islamabad, Pakistan.

چینی صدر کے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر بین الاقوامی فورم (2026) کا بیجنگ میں انعقاد

بیجنگ :شی جن پھنگ کے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر بین الاقوامی فورم (2026) کا آغاز بیجنگ میں ہوا ۔ فورم کا موضوع “عظیم راستہ : انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر ‘ تھا۔ اس ضمن میں چین کے ہانگ کانگ، ازبکستان، ایتھوپیا، یونان، ہنگری اور یوراگوئے میں چھ ذیلی فورمز بھی منعقد کیے جائیں گے ۔ دنیا کے 80 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً 650 مہمان اس فورم میں شریک ہوئے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور محکمہ تشہیر کے سربراہ لی شو لے نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔شرکاء کے مطابق، چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سےپیش کردہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کا اہم تصور ، دنیا کے مختلف ممالک کے مشترکہ چیلنجز کے حل کے لئے چین کا نقطہ نظر پیش کرتا ہے، جس کی بین الاقوامی برادری میں وسیع پیمانے پر پذیرائی ہوئی ہے ۔شرکاء کا خیال تھا کہ شی جن پھنگ کے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر بین الاقوامی تحقیق اور ان کے فروغ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ عالمی ترقی کے نصب العین کو آگے بڑھایا جا سکے، دنیا میں امن و استحکام کا تحفظ کیا جا سکے ، انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور عالمی گورننس کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field