چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان واشنگٹن میٹنگ میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے امریکہ میں تیارکردہ اشیاء کی درآمد پر عائد اضافی محصولات کو ایڈجسٹ کرنے کا اعلان جاری کیا۔
چین کی ریاستی کونسل کی منظوری سے، بیجنگ وقت کے مطابق 10 نومبر 2026 کی سہ پہر ایک بجکر ایک منٹ سے امریکی اشیا ءپرعائد 24 فیصد اضافی ٹیرف کو مزید دو ماہ تک معطل کر دیا جائے گا، جبکہ امریکی اشیاء پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کو برقرار رکھا جائے گا۔ اعلان کے مطابق ، چین نے اس بات کا نوٹس لیا ہے کہ امریکہ نے بار باردعویٰ کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ (آئی ای ای پی اے) کے تحت ٹیرف، جسے کالعدم قراردیا گیا تھا، کی جگہ سیکشن 301 ٹیرف استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اعلان کے مطابق چین امریکہ کے آئندہ اقدامت کا باریک بینی سے مشاہدہ کرےگا اورصورتحال کے مطابق مناسب طریقے سے متعلقہ ٹیرف کے جوابی اقدامات کو ایڈجسٹ کرے گا
چین کا امریکہ میں تیارکردہ مصنوعات کی درآمدات پر عائد اضافی محصولات میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان
- November 9, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 4 hours ago

Share This Post:
Related Post
چین اور ایران کے درمیان دیرینہ روایتی گہری دوستی
November 9, 2026
چین اور پاکستان ہمہ موسمی تزویراتی تعاون کے شراکت
November 9, 2026
چین اور بلغاریہ کے درمیان تبادلے اور تعاون مستحکم
November 9, 2026
چین میں سی پی سی کے اندر سخت نظم
November 9, 2026
چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں تین نئے رجحانات
November 9, 2026
چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں دو طرفہ کھلے پن
November 9, 2026

Leave feedback about this