چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ حال ہی میں سعودی عرب کے قومی سلامتی کے مشیر اور ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکرٹری نے چین کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال میں، چین سعودی عرب، ایران اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ روابط اور بات چیت بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فوری ترجیح یہ ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کی پیش کردہ متعدد تجاویز اور اقدامات کی رہنمائی میں، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ موقف اختیار کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے ایران اور امریکہ کے درمیان تنازعات حل کرنے کی حمایت کرے گا، یمن کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کو فروغ دے گا، اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے محفوظ اور جامع حل تیار کرنے میں مدد دے گا۔
چینی حکومت سعودی عرب، ایران اور دیگر ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے کے لیے تیار ہے،چینی وزارت خارجہ
- November 4, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 4 Views
- 6 hours ago

Share This Post:
Related Post
چائنا میڈیا گروپ کا اسلام آباد کے جڑواں شہر
November 4, 2026
چین کی گورننس اور عالمی ترقی کے موضوع پر
November 4, 2026
چین اور میکانگ ممالک کی تقدیر کے اشتراک کی
November 4, 2026
سو سال سے زائد تاریخ کی حامل پارٹی کے
November 4, 2026
وسط مدتی انتخابات امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے، چینی
November 4, 2026
چائنا پلس” کے نئے رجحانات چین کی کشش کا
November 4, 2026

Leave feedback about this