چینی صدر شی جن پھنگ اور پیرو کی صدر کیکو فوجیموری نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچپنویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔پیر کے روز
اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور پیرو جامع تزویراتی شراکت دار ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ پچپن سالوں کے دوران، چین اور پیرو کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی لوگوں کے دلوں میں گہری ہوئی ہے ۔ شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ وہ چین پیرو تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچپنویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر صدر کیکو فوجیموری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ چین پیرو تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جایا جا سکے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچائے جا سکیں ۔ کیکو فوجیموری نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر دوستی، باہمی احترام اور تعاون کا ایک مضبوط رشتہ قائم کیا ہے۔ پیرو ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے کا اعادہ کرتا ہے اور چین کے ساتھ سیاسی مکالمے اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
چین اور پیرو جامع تزویراتی شراکت دار ہیں، چینی صدر
- November 2, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 9 hours ago

Share This Post:
Related Post
سائنس آن ویلز: علم کی روشنی اُن بچوں تک،
November 2, 2026
چین، مشن پر قائم سیاسی جماعت: چینی طرز حکمرانی
November 2, 2026
مشرق وسطی میں مذاکرات ہی مسئلے کے حل کا
November 2, 2026
چینی صدر کی دریائے زرد کے تحفظ اور انتظام
November 2, 2026
چین کے خصوصی نمائندگان اور مشیر مشرق وسطی ،خلیج
November 2, 2026
چین ہمیشہ جنگ کی مخالفت کر تا ہے، چینی
November 2, 2026

Leave feedback about this