جمہوریہ سینیگال کی حکومت کی دعوت پرچینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اورچین کے قومی محکمہ کھیل کے سربراہ گاؤ ژی دان نے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں چوتھے یوتھ اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اسی صبح، گاؤ ژی دان نے ڈاکار میں سینیگال کے صدر باسیرو دیومائی فائی سے ملاقات کی۔
گاؤ ژی دان نے کہا کہ چین سینیگال کے ساتھ اپنی جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے مفہوم کو مسلسل فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے اور امن، اتحاد اور جامعیت کو فروغ دینے میں اولمپک تحریک کے منفرد کردار کو فعال طور پربروئے کار لاتے ہوئے نئے دور میں ہمہ موسمی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مزید خدمات سرانجام دینے کے لئے تیار ہے۔ فائی نے چوتھے یوتھ اولمپک گیمز کے لیے خصوصی ایلچی بھیجنے پر صدر شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین سینیگال کےلئے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ سینیگال ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی اور یوتھ اولمپک گیمز 2026 کی میزبانی کے لیے صدر شی جن پھنگ اور چینی حکومت کی جانب سے طویل مدتی حمایت کا شکرگزار ہے۔
چینی صدر کے خصوصی ایلچی گاؤ ژی دان کی چوتھے یوتھ اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت
- November 1, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 5 Views
- 24 hours ago

Share This Post:
Related Post
سچائی کو مسخ کرنے پر جاپانی ڈرامے VIVANT پر
November 1, 2026
پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کو مستقل بنیادوں
November 1, 2026
چین کے نائب وزیر خارجہ ما زاؤ شو کی
November 1, 2026
سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں
November 1, 2026
چین کا 2030 تک چاند پر اترنے کا منصوبہ
November 1, 2026
جمہوری مرکزیت کا نظام: اجتماعی دانش اور طاقت کو
October 31, 2026

Leave feedback about this