کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے نیوز کانفرنس منعقد کی، جس میں پارٹی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کے اہم نکات اور فیصلوں کی وضاحت کی گئی۔
مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے نائب سیکریٹری اور قومی نگران کمیشن کے نائب سربراہ چانگ فو ہائی نے بتایا کہ طرزِ عمل کی اصلاح اور نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمد جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو آگے بڑھانے کا ایک مؤثر اقدام ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے شی جن پھنگ کی مرکزی حیثیت سے مرکزی کمیٹی نے نظم و ضبط کی تعمیر کو جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کی بنیادی حکمت عملی قرار دیا ہے، جس کے نتیجے میں پارٹی، حکومت اور معاشرے کے عمومی طرزِ عمل میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے ملک بھر کے نظم و ضبط اور نگرانی کے اداروں نے “چار خراب رجحانات” سے متعلق 16 لاکھ 44 ہزار خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیں، جبکہ 22 لاکھ 57 ہزار افراد کے خلاف تنقید اور تادیبی کارروائی کی گئی۔
چانگ فو ہائی نے کہا کہ بدعنوانی کی روک تھام کے لیے ایسے اقدامات کو یکجا کرکے آگے بڑھانا جن کے ذریعے بدعنوانی کرنے کی جرأت ختم ہو، بدعنوانی کے مواقع نہ رہیں اور بدعنوانی کا ارادہ پیدا نہ ہو، جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کی اہم حکمت عملی اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کا بنیادی اصول ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے شی جن پھنگ کی مرکزی حیثیت سے مرکزی کمیٹی کی قیادت میں پوری پارٹی نے بدعنوانی کے خلاف جدوجہد میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کی ہے اور اسے مزید مستحکم بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اور ریاست کے نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنانا جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو ثابت قدمی سے آگے بڑھانے کا ایک ناگزیر تقاضا ہے
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا بدعنوانی کے خلاف جامع اقدامات اور نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا عزم
- October 30, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 7 Views
- 23 hours ago

Share This Post:
Related Post
جاپانی ڈرامے “ویونٹ” میں چین کو بدنام کرنے کی
October 31, 2026
چین اور سوئٹزرلینڈ کا اقتصادی و تجارتی تعاون مزید
October 30, 2026
چین اور جرمنی عالمی معیشت کی مستحکم ترقی میں
October 30, 2026
پھنگ لی یوان اور جرمن صدر کی اہلیہ ایلکے
October 30, 2026
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے
October 30, 2026
ملک کی حکمرانی کے لیے پہلے پارٹی کی حکمرانی
October 30, 2026

Leave feedback about this