چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس سال جنوری سے ستمبر تک ملک بھر میں جہاز سازی کی صنعت کے اعداد و شمار جاری کیے۔ اعداد و شمارکے مطابق جہاز سازی کے تین بڑے اشارے عالمی سطح پر مسلسل سرفہرست رہے، اور عالمی منڈی میں چینی جہاز سازی کا رہنما مقام برقراررہا ہے۔ جنوری سے ستمبر تک، چین میں جہاز سازی کی صنعت میں تکمیل شدہ آرڈرز کا حجم 58.05 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن تک پہنچا ، جو کہ سال بہ سال 50.7 فیصد کا اضافہ ہے جبکہ نئے حاصل کردہ آرڈرز 175.29 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن تک پہنچے ، جو سال بہ سال 163.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ ستمبر کے آخر تک، زیرِ تکمیل آرڈرز 399.13 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن تک پہنچے ، جو کہ سال بہ سال 64.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ چین کی جہاز سازی کی صنعت میں مکمل آرڈرز ، نئے حاصل کردہ آرڈرز اور زیرِ تکمیل آرڈرز کا تناسب عالمی مارکیٹ میں بالترتیب 63.6 فیصد، 81.8 فیصد اور 72.4 فیصد تک پہنچ چکا ہے
چین کی جہاز سازی کی صنعت عالمی سطح پر مسلسل سرفہرست
- October 23, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 4 hours ago

Share This Post:
Related Post
اصولوں سے عملی اقدامات تک، گلوبل گورننس کے لیے
October 23, 2026
چین، گلوبل گورننس فورم(شیونگ آن) 2026 کا آغاز
October 23, 2026
چینی بحریہ کے 48ویں حفاظتی دستے نے خلیجِ عدن
October 23, 2026
چین اور جرمنی کے درمیان شراکت داری دونوں ممالک
October 23, 2026
چینی صدر کی زیرصدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی
October 23, 2026
چین کے انوویشن انڈیکس میں 2025 میں 6.4 فیصد
October 23, 2026

Leave feedback about this