پوڈ گو ریکا میں مونٹینیگرو کے وزیر اعظم میلوئیکو اسپائیچ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات ہوئی ۔
اسپائیچ نے کہا کہ مونٹینیگرو ایک بڑے اور ذمہ دار ملک کی حیثیت سے چین کے دنیا میں کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے، اور مشرق وسطیٰ کی جنگ میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے، مونٹینیگرو جیسے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک کو توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد کرنے پر چین کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ ترقی کے راستے پر مونٹینیگرو کا سب سے اہم پارٹنر رہا ہےاور ا ن کے ملک میں چین کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کو وسیع عوامی حمایت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مونٹینیگرو چین-یورپی تجارتی و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کے نئے اتفاق رائے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور مونٹینیگرو ہمیشہ ترقی کے راستے پر اچھے دوست رہے ہیں۔ چین مونٹینیگرو کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی سطح کو بلند کرنے ، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مسلسل گہرا کرنے، اور ایک دوسرے کا طویل مدتی، قابل اعتماد اسٹریٹجک پارٹنر بننے کے لیے تیار ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین مونٹینیگرو کی یورپی یونین میں شمولیت کی کوششوں کو سمجھتا ہے اور یہ کوشش چین کے ساتھ اس کے تعلقات کے متصاد م نہیں ۔ چین مونٹینیگرو سے توقع رکھتا ہے کہ وہ چین-یورپ تعلقات کی صحت مند ترقی کے لیے نئی تحریک فراہم کرے گا
چین اور مونٹینیگرو ہمیشہ ترقی کے راستے پر اچھے دوست رہے ہیں، چینی وزیر خا رجہ
- October 19, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 6 hours ago

Share This Post:
Related Post
پیپلز بینک آف چائنا کی جانب سے متعدد پالیسی
October 19, 2026
چین کا مالیاتی شعبہ کھولنے کا عمل عالمی معیشت
October 19, 2026
چین کی یاسوکونی شرائن سے متعلق جاپان کے منفی
October 19, 2026
کینٹن فیئر کا سترسالہ سفر چینی اسمارٹ مینوفیکچرنگ عالمی
October 19, 2026
“چین کی سیر، متحرک ہائی نان” کے عنوان سے
October 19, 2026
چین تاجکستان کے ساتھ تجارت کا حجم بڑھانے کے
October 19, 2026

Leave feedback about this