بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سولہ اکتوبر کوچین کے اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے کے شہر اولانقاب کے دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ سبز ترقی اعلیٰ معیار کی ترقی کا ایک لازمی پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اعلیٰ سطحی تحفظ اوراعلیٰ معیار کی ترقی کو مربوط کرنے کے ساتھ ساتھ ہم آہنگی سے کاربن کے اخراج میں کمی، آلودگی سے نمٹنے، ہریالی میں اضافے کو فروغ دینا ہوگا اورغیر متزلزل طور پر ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دینے اور سبز ترقی کے راستے پر گامزن رہنا ہوگا۔سولہ تاریخ کو شی جن پھنگ نے ہوانگ چھی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے میں ماحولیاتی تحفظ کو مضبوط بنانے اور ہوانگ چھی ہائی میں جامع ماحولیاتی انتظام اور حیاتیاتی نظام کی بحالی کو فروغ دینے کےلئے مقامی کوششوں کے بارے میں رپورٹ سنی، اورآبی کنارے پر موجود رہائشی پرندوں سمیت حیاتیاتی ماحول کے بارے میں جانا ۔شی جن پھنگ نے چہار ہائی ٹیک ڈویلپمنٹ زون کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے نمائشی ہال میں اندرونی منگولیا خوداختیار علاقے کی جانب سے “ایسٹ ڈیٹا ویسٹ کمپیوٹنگ” نامی پراجیکٹ میں ہب نوڈ کی تعمیر کو فروغ دینے اور گرین کمپیوٹنگ پاور انڈسٹری کی ترقی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ شی جن پھنگ نے مخصوص مقامی زرعی اور ڈیری پراڈکٹس کی نمائش کا بھی معائنہ کیا، اہم اقسام اور معیار کی خصوصیات کے بارے میں تفصیل سے جانا اور مقامی حکومت کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مقامی کسانوں اور چرواہوں کی آمدنی بڑھانے میں مدد کریں۔
چینی صدرکا اندرونی منگولیا کے شہر اولانقاب کا معائنہ
- October 16, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 7 Views
- 2 days ago

Share This Post:
Related Post
چین، چوتھے “لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں
October 18, 2026
90 فیصد افراد کا یاسوکونی شرائن کو “جنگی مجرموں
October 18, 2026
*چین کا مونٹی نیگرو کے ایک چین اصول پر
October 18, 2026
چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ
October 18, 2026
یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند
October 18, 2026
دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور
October 18, 2026

Leave feedback about this