بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے حونان یونیورسٹی کے 100ویں یومِ تاسیس کے موقع پر تہنیتی خط بھیجا۔جمعہ کے روز انہوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ، عملے اور فارغ التحصیل طلبہ کو مبارک باد پیش کی۔شی جن پھنگ نے اپنے خط میں امید ظاہر کی کہ اس نئے مرحلے پر حونان یونیورسٹی نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات کی رہنمائی میں اپنی شاندار انقلابی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے “حقائق کی بنیاد پر آگے بڑھنے” کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے ، تدریس کے معیار کو مسلسل بہتر بنائے گی اور مزید باصلاحیت افراد کو تربیت دینے کی کوشش کرے گی تاکہ ملک کو تعلیم کے میدان میں مضبوط بنانے اور چینی طرز کی جدیدیت کے فروغ میں نیا کردار ادا کیا جا سکے گا۔حونان یونیورسٹی 1926 میں قائم ہوئی۔ گزشتہ 100 برسوں کے دوران یونیورسٹی نے جدت اور ترقی کا سفر جاری رکھتے ہوئے ملک کے لیے بڑی تعداد میں باصلاحیت افراد تیار کیے ہیں۔
چینی صدر کی حونان یونیورسٹی کے 100ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد
- October 16, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 10 Views
- 3 days ago

Share This Post:
Related Post
چین، چوتھے “لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں
October 18, 2026
90 فیصد افراد کا یاسوکونی شرائن کو “جنگی مجرموں
October 18, 2026
*چین کا مونٹی نیگرو کے ایک چین اصول پر
October 18, 2026
چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ
October 18, 2026
یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند
October 18, 2026
دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور
October 18, 2026

Leave feedback about this