چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز
وانگ ای نے کہا کہ رواں سال مئی اور اگست میں صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی نتیجہ خیز ملاقاتوں نے نئے دور میں چین روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلند سطح پر فروغ دیا ہے۔وانگ ای نے کہا کہ آئندہ ماہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے رہنماؤں کا غیر رسمی اجلاس چین کے شہر شنزین میں منعقد ہوگا۔ انہیں یقین ہے کہ روس اور دیگر فریقوں کی حمایت سے ایپک کے “چین کے سال” کے دوران شاندار نتائج حاصل ہوں گے، ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تاریخی ترقی کے فروغ میں مدد ملے گی اور خطے میں ترقی و تعاون کو نئی قوت ملے گی۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی اسٹریٹجک رہنمائی میں روس اور چین نے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل فروغ دیا ہے اور شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتی ہے۔
دونوں فریقوں نے مستقبل میں چین- روس اعلیٰ سطحی روابط اور باہمی دلچسپی کے اہم بین الاقوامی و علاقائی امور پر اپنے مؤقف کا تبادلہ کیا اور نئے اتفاقِ رائے پر پہنچے
چین روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری مزید بلند سطح پر ہے ، چینی وزیر خا رجہ
- October 15, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 10 Views
- 3 days ago

Share This Post:
Related Post
چین، چوتھے “لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں
October 18, 2026
90 فیصد افراد کا یاسوکونی شرائن کو “جنگی مجرموں
October 18, 2026
*چین کا مونٹی نیگرو کے ایک چین اصول پر
October 18, 2026
چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ
October 18, 2026
یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند
October 18, 2026
دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور
October 18, 2026

Leave feedback about this