بیجنگ :چینی وزیر خا رجہ وانگ ای سے روسی صدر کے معاون اور میری ٹائم بورڈ کے چیئرمین نکولائی پیٹروشیف نے بیجنگ میں ملاقات کی۔وانگ ای نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے لیے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن قریبی رابطے برقرار رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو اعلیٰ معیار اور بلند تر سطح پر لے جانے کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات کی ترقی کے لیے “بلیو انجن” کو فعال کرنا، عالمی سمندری نظم و نسق کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا اور سمندری ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیئے۔نکولائی پیٹروشیف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے چینی صدر شی جن پھنگ کو پُرخلوص سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس چین کے ساتھ مل کر سمندری ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے اور روس چین جامع اسٹریٹجک تعاون میں نئی جہتیں شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔
چینی اور روسی صدور دونوں ممالک کے تعلقات کو بلند تر سطح پر لے جانے کی رہنمائی کر رہے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- October 13, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 7 Views
- 6 days ago

Share This Post:
Related Post
چین، چوتھے “لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں
October 18, 2026
90 فیصد افراد کا یاسوکونی شرائن کو “جنگی مجرموں
October 18, 2026
*چین کا مونٹی نیگرو کے ایک چین اصول پر
October 18, 2026
چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ
October 18, 2026
یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند
October 18, 2026
دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور
October 18, 2026

Leave feedback about this