بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایپل انک کے ایگزیکٹو چیئرمین ٹم کک سے ملاقات کی۔حہ لی فنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر مؤثر عمل درآمد اور باہمی احترام، انصاف اور مساوی مفادات کی بنیاد پر چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات کا قیام دونوں ممالک اور عالمی معیشت کے استحکام و ترقی کے لیے مفید ہے۔ اس سے کثیرالقومی کمپنیوں کو بھی کاروبار کے لیے مستحکم توقعات اور سازگار ماحول میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین ایپل سمیت دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ چین کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید گہرا کریں اور چینی طرز کی جدیدیت سے پیدا ہونے والے ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ٹم کک نے چین میں ایپل کی طویل مدتی ترقی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کاروباری برادری کے درمیان رابطے کے لیے پل کا کردار ادا کرے گی اور امریکہ چین اقتصادی و تجارتی تعلقات کی مستحکم اور صحت مند ترقی میں مزید کردار ادا کرے گی۔
چینی نائب وزیراعظم سےایپل کے ایگزیکٹو چیئرمین ٹم کک کی ملاقات
- October 13, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 9 Views
- 6 days ago

Share This Post:
Related Post
چین، چوتھے “لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں
October 18, 2026
90 فیصد افراد کا یاسوکونی شرائن کو “جنگی مجرموں
October 18, 2026
*چین کا مونٹی نیگرو کے ایک چین اصول پر
October 18, 2026
چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ
October 18, 2026
یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند
October 18, 2026
دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور
October 18, 2026

Leave feedback about this