بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے اولے مادیسے کو جمہوریہ ایسٹونیا کی صدر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔پیر کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ایسٹونیا کی دوستی ایک روایتی دوستی ہے۔ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک کے تعلقات کی مستحکم ترقی کا رجحان برقرار رہاہے، اور مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون میں مسلسل پیش رفت ہوئی ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین ایسٹونیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پینتیسویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے اور افرادی و ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے کے لئے صدر مادیسے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ موجودہ دور میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مسلسل بڑھایا جائے۔
چین اور ایسٹونیا کی دوستی ایک روایتی دوستی ہے، چینی صدر
- October 12, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 9 Views
- 6 days ago

Share This Post:
Related Post
چین، چوتھے “لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں
October 18, 2026
90 فیصد افراد کا یاسوکونی شرائن کو “جنگی مجرموں
October 18, 2026
*چین کا مونٹی نیگرو کے ایک چین اصول پر
October 18, 2026
چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ
October 18, 2026
یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند
October 18, 2026
دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور
October 18, 2026

Leave feedback about this