:چین-یورپی یونین تجارتی و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کا دوسرا باقاعدہ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ فریقین نے عملی اور نتیجہ خیز بات چیت کی اور اس کے نتائج پر اتفاق رائے حاصل کیا۔ دونوں فریقوں نے مارچ 2027 میں میکانزم کےتیسرے باقاعدہ اجلاس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا جو ظاہر کرتا ہے کہ چین اور یورپی یونین دانشمندانہ طور پر اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کرنے پر آمادہ ہیں، جس سے تنازعات سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکتا ہے۔ موجودہ اجلاس میں طے پانے والے نتائج کی اہمیت کیا ہے ؟ چینی وزارت تجارت کی اکیڈمی آف انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ اکنامک کوآپریشن کے انسٹی ٹیوٹ آف یورپین اسٹڈیز کے ایسوسی ایٹ ریسرچر شیا چھوان شن کا ماننا ہے کہ سب سے بڑی بات یہ تھی کہ فریقین نے آٹوموبائل کے مسئلے کو مذاکرات جاری رکھنے کی راہ میں شامل کیا، جسے بیرونی دنیا کی جانب سے بہت زیادہ توجہ حاصل ہے۔ مزید یہ کہ برآمدی کنٹرول اور حقوق املاک دانش پر بھی پیش رفت ہوئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین-یورپی یونین تجارت اور سرمایہ کاری کا مشاورتی میکانزم فریم ورک کے مرحلے سے نتائج کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ یورپ میں موجودہ معاشی مشکلات بنیادی طور پراپنے اندرونی مسائل کی وجہ سے ہیں، نہ کہ نام نہاد چین کی ترقی کے کے بیانیے کی وجہ سے۔ کچھ یورپی سیاست دانوں نے سے زیادہ پیداوار” کے نام نہاد بیانیے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، جس کی بنیاد سامان کے تجارتی خسارے کے واحد اشارے پر مبنی ہے جب کہ یورپ کے سروس ٹریڈ سرپلس کی حقیقت کو جان بوجھ کر نظر اندازکیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں چین کے ساتھ یورپی یونین کا سروس ٹریڈ سرپلس 48.3 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ حقائق نے ثابت کیاہے کہ چین یورپ کے مسائل کی وجہ نہیں ہے، بلکہ ان مسائل کو حل کرنے میں شراکت دار ہے۔ چین-یورپی یونین تجارتی و سرمایہ کاری مشاورتی میکانزم کے دوسرے باقاعدہ اجلاس کا کامیاب انعقاد ایک نئے نقطہ آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ توقع ہے کہ یورپی یونین چین کے ساتھ مل کر موجودہ اجلاس میں طے پانے والے نتائج اور اتفاق رائے پر عمل درآمد کو آگے بڑھائےگا اور”چائنا اپرچیونٹیز 2.0 کا اشتراک کرےگا تاکہ چین-یورپی یونین تعاون کے فوائد دونوں فریقوں اور دنیا کو پہنچیں
چین اور یورپ کو اپنی شراکت داری اور تعاون پر مبنی موقف پر قائم رہنا چاہیے
- October 11, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 9 Views
- 1 week ago

Share This Post:
Related Post
چین، چوتھے “لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں
October 18, 2026
90 فیصد افراد کا یاسوکونی شرائن کو “جنگی مجرموں
October 18, 2026
*چین کا مونٹی نیگرو کے ایک چین اصول پر
October 18, 2026
چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ
October 18, 2026
یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند
October 18, 2026
دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور
October 18, 2026

Leave feedback about this