چینی وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ نے یکم اکتوبر کو، کودائی موراتا کے مقدمے کی پہلی عوامی سماعت کی، جس پر جاپان میں چینی سفارت خانے میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا الزام ہے۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ یہ واقعہ، جس میں جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے ایک حاضر سروس افسر نے چاقو سے مسلح ہو کر جاپان میں چینی سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی اور چینی سفارتی عملے کو پرتشدد دھمکیاں دیں، بین الاقوامی برادری میں ایک انتہائی سنگین اور غیر معمولی واقعہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے چینی سفارتی عملے کی سلامتی اور سفارتی مشن کی سیکیورٹی کو شدید خطرہ لاحق ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ اس واقعے نے کئی گہرے مسائل کو بے نقاب کیا ہے، جن میں جاپان میں دائیں بازو کی قوتوں کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ اور جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے اہلکاروں کی مناسب نگرانی اور نظم و ضبط کا فقدان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاپانی فریق اس معاملے کو سنجیدگی سے اور قانون کے مطابق نمٹاتا ہے یا نہیں، یہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری سے پورا کرنے کی جاپانی حکومت کی صلاحیت کا امتحان ہوگا اور اس کا اثر جاپان کے قومی وقار اور بین الاقوامی ساکھ پر بھی پڑے گا۔ترجمان نے کہا کہ چین ایک بار پھر جاپانی فریق پر زور دیتا ہے کہ وہ اس واقعے کے مرتکب شخص کو سخت سزا دے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے
چینی سفارت خانے میں حملہ آور کی دراندازی ،چین کا جاپان سے سخت کارروائی کا مطالبہ
- October 8, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 18 Views
- 1 week ago

Share This Post:
Related Post
چین، چوتھے “لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں
October 18, 2026
90 فیصد افراد کا یاسوکونی شرائن کو “جنگی مجرموں
October 18, 2026
*چین کا مونٹی نیگرو کے ایک چین اصول پر
October 18, 2026
چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ
October 18, 2026
یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند
October 18, 2026
دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور
October 18, 2026

Leave feedback about this