چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، چین کے سب سے بڑے صحرائی آئل فیلڈ، ہاڈے-فومین آئل فیلڈ سے 6 ہزار میٹر گہرائی سے نکالے جانے والے تیل و گیس کی مجموعی پیداوار 26 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔
حال ہی میں تکلمکان صحرا کے شمالی کنارے پر واقع زنٹان 1 کنویں سے زیرِ زمین 8ہزار 80 میٹر کی گہرائی سے چٹان کا نمونہ (کور) کامیابی سے نکالا گیا۔ یہ چٹانیں تقریباً 500 ملین سال سے زیرِ زمین موجود تھیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ تاریم بیسن کے شمال مغربی کنارے سے 8 ہزار میٹر سے زیادہ گہرائی سے چٹان کا نمونہ حاصل کیا گیا ہے۔
چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کے تاریم آئل فیلڈ کے ایک انجینئر کے مطابق، چین نے تکلمکان صحرا کی انتہائی گہری تہوں سے 20.36 ملین ٹن خام تیل اور 8.15 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس نکالی ہے، تیل و گیس کی مساوی مقدار 26.86 ملین ٹن سے زیادہ ہے۔ تقریباً 17 ہزار مربع کلومیٹر پر محیط یہ صحرائی علاقہ تیل و گیس کی تلاش اور ترقی کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔
تاریم بیسن کی انتہائی گہری تہوں میں تیل و گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں اور یہ چین میں تیل و گیس کے ذخائر اور پیداوار بڑھانے کے لیے ایک اہم خطہ ہے۔ تاریم بیسن میں دریافت شدہ تیل و گیس کے ذخائر 5 ارب ٹن سے تجاوز کر چکے ہیں، جن میں نصف سے زیادہ ذخائر انتہائی گہری تہوں میں موجود ہیں
چین کے صحرائی آئل فیلڈ سے انتہائی گہرائی میں تیل و گیس کی پیداوار 26 ملین ٹن سے متجاوز
- October 5, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 17 Views
- 2 weeks ago

Share This Post:
Related Post
چین، چوتھے “لیانگ چو فورم” کا ہانگ چو میں
October 18, 2026
90 فیصد افراد کا یاسوکونی شرائن کو “جنگی مجرموں
October 18, 2026
*چین کا مونٹی نیگرو کے ایک چین اصول پر
October 18, 2026
چینی وزیراعظم تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچ
October 18, 2026
یورو زون میں افراطِ زر 3 سال کی بلند
October 18, 2026
دریائے لان زانگ کے کنارے چین، لاؤس، میانمار اور
October 18, 2026

Leave feedback about this