ٹورنامنٹ 7 تا 20 نومبر 2026 کو زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
ابوظہبی: ابوظہبی نے کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ٹی ٹین کو نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظہبی کرکٹ اور کھیل مرکز نے اس ٹورنامنٹ کے اکثریتی حصص اور تجارتی حقوق کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے، جس کے بعد یہ مقابلہ اب باقاعدہ طور پر اماراتی ملکیت اور انتظام کے تحت چلایا جائے گا۔نئے انتظامی ڈھانچے کے مطابق، ابوظہبی کرکٹ اور کھیل مرکز اس ٹورنامنٹ کو ایک طویل مدتی قومی کھیلوں کے اثاثے کے طور پر چلائے گا، جسے ابوظہبی اسپورٹس کونسل اور امارات کرکٹ بورڈ کی مکمل حمایت حاصل رہے گی۔ ٹورنامنٹ کا رواں سال کا ایڈیشن سات سے بیس نومبر تک ابوظہبی کے تاریخی زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو کہ نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت پہلا مکمل ٹورنامنٹ ہوگا۔ اس نئے سیٹ اپ کے تحت آٹھ فرینچائزز کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، جس کے لیے عام بولی کے عمل کی تفصیلی معلومات جلد جاری کر دی جائیں گی۔ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے جنرل سیکرٹری، عالی مرتبت عارف العوانی نے اس پیش رفت کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ٹورنامنٹ کی عالمی ساکھ اور طرزِ حکمرانی مزید مضبوط ہوگی۔ امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد الزارونی اور الملک انٹرنیشنل کے چیئرمین شجیع الملک نے بھی اس شراکت داری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ٹورنامنٹ اب اپنی بہترین انتظامی اور ادارہ جاتی پشت پناہی کے باعث ایک نئے سنہرے دور میں داخل ہوگا اور ملک میں طویل مدتی کرکٹ اور سیاحت کے فروغ کا سبب بنے گا۔
ابو ظہبی ٹی 10 کا نیا دور، مکمل ملکیت ابو ظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب کے حوالے
- May 20, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 0 Views
- 17 seconds ago

Share This Post:
Related Post
پاکستان اور روس کثیر القطبی عالمی نظام کے اہم
May 14, 2026
وفاقی وصوبائی کابینہ میں مسیحی نمائندوں کو شامل کیا
April 28, 2026
انڈیکس ایکسچینج کی جانب سے “روشن پاکستان” مہم کا
April 27, 2026
مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی، گیند اب ایران کے
April 14, 2026
اسلام آباد ڈائیلاگ کے بعد سفارتی سرگرمیاں تیز، معاہدے
April 14, 2026

Leave feedback about this