شارجہ: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 5 میں شارجہ وارئیرز نے دبئی کیپیٹلز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیزن میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنید صدیقی کی عمدہ بولنگ اور ٹم سیفرٹ، پال والٹر اور برینڈن مک مولن کی جارحانہ بیٹنگ نے شارجہ وارئیرز کو فتح دلائی۔دبئی کیپیٹلز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 126 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جنید صدیقی نے 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایڈم ملنے اور رچرڈ گلیسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کریم جنت 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مارکس اسٹوئنس نے 23 اور حسن خان نے 18 رنز بنائے۔جواب میں شارجہ وارئیرز نے 127 رنز کا ہدف صرف 13 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹم سیفرٹ نے 20 گیندوں پر 41 رنز جبکہ پال والٹر نے 25 گیندوں پر 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ دونوں نے پہلی وکٹ پر 82 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔ برینڈن مک مولن نے ناقابلِ شکست 26 رنز بنا کر کامیابی مکمل کی۔جنید صدیقی کو شاندار بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو کامیابی کی ضرورت تھی اور وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق بولنگ کرکے ٹیم کو جتوانا چاہتے تھے۔دبئی کیپیٹلز کے کپتان سیم بلنگز نے کہا کہ شارجہ وارئیرز کے اوپنرز نے پاور پلے میں شاندار بیٹنگ کرکے میچ کا رخ بدل دیا، جبکہ ان کی ٹیم نے آخری اوورز میں بہتر اسکور بنانے کی کوشش کی۔
جنید صدیقی کی تباہ کن بولنگ، شارجہ وارئیرز نے دبئی کیپیٹلز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
- November 28, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2 Views
- 16 hours ago

Share This Post:
Related Post
چائنا میڈیا گروپ اورپاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات
November 28, 2026
شینزو 23 اور شینزو 24 کے خلا بازوں نے
November 28, 2026
ملک میں 25 سے 30 لاکھ ٹن گندم کی
November 28, 2026
چین۔سری لنکا افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا
November 28, 2026
فلمی نمائش کی سرگرمی “چین کی سیر ، چینی
November 28, 2026
میں چین کی قیادت کے اجتماعی کردار کو دلی
November 28, 2026

Leave feedback about this