چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، بیجنگ وقت کے مطابق بدھ کی صبح 8 بج کر 18 منٹ پر شینزو-24 انسان بردار خلائی جہاز کو لے جانے والا لانگ مارچ-2 ایف یاؤ-24 کیریئر راکٹ چین کے جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ ہوا۔ تقریباً 10 منٹ بعد خلائی جہاز کامیابی سے راکٹ سے الگ ہو کر مقررہ مدار میں پہنچ گیا۔ خلائی جہاز میں خلاباز بہتر جسمانی صورتحال میں ہیں اور لانچنگ مکمل طور پر کامیاب رہی۔
مدار میں پہنچنے کے بعد خلائی جہاز طے شدہ پروگرام کے مطابق چینی خلائی اسٹیشن کی اسمبلی کے ساتھ خودکار ڈاکنگ کرے گا، جس کے بعد شینزو-24 کا خلاباز عملہ چینی خلائی اسٹیشن میں داخل ہوگا۔ مشن کے دوران خلائی حیاتیات، انسانی جسمانی تحقیق، مائیکرو گریویٹی کے تحت طبعی علوم اور خلائی ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں متعدد سائنسی تجربات اور عملی مشنز انجام دیئے جائیں گے، جن میں چینی اور غیر ملکی مشترکہ سائنسی تجرباتی منصوبے بھی شامل ہیں۔
یہ مشن خلائی اسٹیشن کے اطلاق اور ترقی کے مرحلے میں چین کے آٹھویں انسان بردار خلائی پروگرام کی پرواز ہے، جبکہ منصوبے کے آغاز سے اب تک یہ 41ویں لانچنگ ہے۔ اس کے علاوہ یہ پہلی انسان بردار خلائی پرواز ہے جس میں کسی غیر ملکی خلاباز نے شرکت کی ہے۔ اب تک 31 چینی اور ایک غیر ملکی خلاباز سمیت مجموعی طور پر 50 خلائی سفر انجام دیئے جا چکے ہیں
چین، شینزو-24 انسان بردار خلائی جہاز کی لانچنگ کامیابی سے مکمل
- November 25, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 1 hour ago

Share This Post:
Related Post
سی پی سی کے ضوابط کی ادارہ جاتی تعمیر
November 25, 2026
پاک چین خلائی تعاون دونوں ممالک کی مضبوط دوستی
November 25, 2026
چینی صدر کی پا کستان اور چین کے ما
November 25, 2026
چین، دستاویزی سیریز “30 ڈگری شمالی عرض البلد” کی
November 25, 2026
چین اور امریکہ کے سربراہان کی ملاقات نے دوطرفہ
November 25, 2026
چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری
November 25, 2026

Leave feedback about this