چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن نے مصنوعی ذہانت کے بین الاقوامی معیارات کی تیاری سے متعلق ایک خصوصی پریس کانفرنس منعقد کی۔ چین کی وزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ عہدیدار نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق 2026 کی پہلی ششماہی میں چین کی مصنوعی ذہانت کی بنیادی صنعت کا حجم 750 ارب یوآن سے تجاوز کر جانے کی توقع ہے، جبکہ اس شعبے سے وابستہ بنیادی کمپنیوں کی تعداد 6600 سے زیادہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین نے مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے 60 ارب یوآن کا قومی فنڈ قائم کیا ہے۔ اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت کا ایک اوپن سورس کمیونٹی پلیٹ فارم بھی شروع کیا گیا ہے، جس کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 12 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ مرکزی اور صوبائی حکومتیں باہمی تعاون سے مصنوعی ذہانت کے 18 قومی سطح کے اختراعی و عملی استعمال کے آزمائشی زونز کی تعمیر کو بھی آگے بڑھا رہی ہیں۔
اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کے ایک عہدیدار کے مطابق چین مصنوعی ذہانت کے بین الاقوامی معیارات کے نظام کی تشکیل میں بھرپور حصہ لے رہا ہے۔ چین اب تک 29 بنیادی اور عمومی نوعیت کے بین الاقوامی معیارات کی تیاری کی قیادت کر چکا ہے، جبکہ بین الاقوامی ادارہ برائے معیار بندی (ISO) کے متعلقہ شعبوں میں چین کے تقریباً 400 ماہرین رجسٹرڈ ہیں
چین میں مصنوعی ذہانت کا بنیادی شعبے کا حجم 750 ارب یوان سے متجاوز ہونے کی توقع
- November 24, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 56 minutes ago

Share This Post:
Related Post
خود اصلاحی کی طاقت: چین میں سی پی سی
November 24, 2026
چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کے شراکت
November 24, 2026
تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں ہے، چینی وزارت
November 24, 2026
پاکستانی خلاباز چین-پاکستان تعاون کے چار سائنسی منصوبے انجام
November 24, 2026
چین، شینزو-24 خلائی جہاز روانگی کے لئے تیار
November 24, 2026
فلسطین کا مسئلہ مشرقِ وسطیٰ کے مسائل کا مرکز
November 24, 2026

Leave feedback about this