چین کے جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں شینزو-24 انسان بردار خلائی مشن کے حوالے سے پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ منگل کے روز ترجمان نے بتایا کہ حتمی جائزے کے بعد یہ طے کیا گیا ہے کہ شینزو-24 انسان بردار خلائی جہاز کو بیجنگ وقت کے مطابق بدھ کی صبح 8 بج کر 18 منٹ پر لانچ کیا جائے گا۔ شینزو-24 کا عملہ تین ارکان پر مشتمل ہے، جن میں خلائی پائلٹ تھانگ ہونگ بو، خلائی پرواز کے انجینئر وو ای اور پے لوڈ اسپیشلسٹ پاکستانی خلاباز محمد زیشان علی شامل ہیں۔ تھانگ ہونگ بو مشن کے کمانڈر ہوں گے۔
یہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کا پہلا مشن ہے جس میں کسی غیرملکی خلاباز کو شامل کیا گیا ہے۔ کمانڈر تھانگ ہونگ بو اس سے قبل شینزو-12 اور شینزو-17انسان بردارخلائی مشنز انجام دے چکے ہیں۔ اس مشن کے ساتھ وہ تین مرتبہ تھیان گونگ خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے خلاباز بن جائیں گے۔ وو ای اور پاکستانی خلاباز محمد زیشان علی پہلی مرتبہ خلائی سفر کریں گے۔
منصوبے کے مطابق، پاکستانی خلاباز مختصر مدت کے قیام کے بعد شینزو-23 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئیں گے۔ دوسری جانب شینزو-23 کے عملے کے رکن ژو یانگ ژو مدار میں قیام جاری رکھتے ہوئے شینزو-24 مشن کے فرائض انجام دیں گے۔ اس طرح وہ مدار میں ایک سال قیام کرنے والے چین کے پہلے خلاباز بن جائیں گے۔
پاکستانی خلاباز اس مشن کے روزمرہ امور میں شرکت کے ساتھ بنیادی طور پر چین اور پاکستان کے مشترکہ خلائی سائنسی تجربات انجام دیں گے۔ ان تجربات میں تجرباتی نمونوں اور تجرباتی یونٹس کی تنصیب اور مدار میں سائنسی تجربات شامل ہوں گے
چین، شینزو-24 خلائی جہاز روانگی کے لئے تیار
- November 24, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 3 Views
- 1 hour ago

Share This Post:
Related Post
خود اصلاحی کی طاقت: چین میں سی پی سی
November 24, 2026
چین میں مصنوعی ذہانت کا بنیادی شعبے کا حجم
November 24, 2026
چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کے شراکت
November 24, 2026
تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں ہے، چینی وزارت
November 24, 2026
پاکستانی خلاباز چین-پاکستان تعاون کے چار سائنسی منصوبے انجام
November 24, 2026
فلسطین کا مسئلہ مشرقِ وسطیٰ کے مسائل کا مرکز
November 24, 2026

Leave feedback about this