بیجنگ :یو ایس فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (ایف سی سی) نے رائے شماری کے ذریعے متعلقہ ضوابط منظورکئے، جو چائنا ٹیلی کام، چائنا یونی کام، اور چائنا موبائل سمیت “کوریج لسٹ” میں شامل ٹیلی کمیونیکیشن آپریٹرزپر امریکی انٹرنیٹ ٹیلی فون کی نمبرنگ ریسورس تک براہ راست رسائی سے روک سکتے ہیں۔ 22 تاریخ کو، چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے اپنی ریگولیٹری طاقت کا بےجا استعمال کرکےامریکہ میں چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے آپریشنز کو بدنیتی سے دبا نے کی کوشش کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ ادارہ حالیہ عرصے میں ٹیلی کمیونیکیشن،مواصلات نیز ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن میں بھی چین اور امریکہ کے درمیان علیحدگی اور سپلائی چین کے روابط منقطع کرنے کے اقدامات کو اختیار کر رہاہے ۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدامات دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی خلاف ورزی ہیں اور چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ متعلقہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لے اور مشاورت کے ذریعے مسائل کے حل کے درست راستے پر واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنے مفادات کے مضبوط تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
چینی ٹیلی کام آپریٹرز پر امریکی انٹرنیٹ ٹیلی فون کی نمبرنگ ریسورس تک براہ راست رسائی پر پابندی پر چینی وزارت تجارت کی جانب سے سخت مخالفت
- November 22, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2 Views
- 2 hours ago

Share This Post:
Related Post
بنیادی مسائل کے حل طلب ہونے کے باعث کاپ
November 22, 2026
متعدد ممالک کے رہنماؤں کی تینتیسیوں اپیک اکنامک لیڈرز
November 22, 2026
چین، انسان بردار خلائی مشن شینزو 24 کے پورے
November 22, 2026
چینی صدر کے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے
November 22, 2026
بگ ٹکٹ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن
November 21, 2026
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 5 کا
November 21, 2026

Leave feedback about this